تفسیر کبیر (جلد ۱۳) — Page 322
سے بہتر فیصلہ کرنے والا اور کوئی نہیں۔جس بات کا وہ فیصلہ کر دے اس کو دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی روک نہیں سکتی۔اس نے فیصلہ کیا کہ آدمؑ کامیاب ہو سو وہ کامیاب ہو گیا۔اس نے فیصلہ کیا کہ نوحؑکو اپنے دشمنوں پر غلبہ حاصل ہو سو اسے غلبہ حاصل ہو گیا اس نے فیصلہ کیا کہ موسٰی کو ترقی حاصل ہو سو اسے ترقی حاصل ہو گئی اب اس نے فیصلہ کیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ترقی دے سو اسے ترقی حا صل ہو جائے گی۔اور مکہ والوں کی ہوائی باتیں اللہ تعالیٰ کے فیصلہ کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکیں گی اور دنیا دیکھ لے گی کہ آخری فیصلہ اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے۔