تفسیر کبیر (جلد ۱۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 615

تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 404

اس کے لئے دوسرا باب باندھ دیا یعنی دوسری سورۃ میں اس کا ذکر کیا۔جیسے زمانہ کے تغیّرات میں سے عیسائیت کا تغیّر اتنا اہم تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے ایک الگ سورۃ نازل فرما دی۔اسی طرح عیسائیت کے دو بہت بڑے ظلم تھے۔ایک وہ ظلم تھا جس کا خدا سےتعلق تھا اور ایک وہ ظلم تھا جس کا مخلوق کے ساتھ تعلق تھا۔خدا تعالیٰ پر عیسائیت کا جو ظلم تھا اس کو سورۂ انفطار میں بیان کر دیا گیا اور جو ظلم انسانوں پر تھا اس کو سورۂ تطفیف میں بیان کر دیا گیا۔بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ۰۰۱ (میں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے (شروع کرتا ہوں) وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِيْنَۙ۰۰۲ وزن میں کمی کرنے والوں کے لئے عذاب (ہی عذاب) ہے۔حَلّ لُغَات۔وَیْل۔کلمہ وَیْل عذاب کے لئے اور دکھ کے لئے بیان کیا جاتا ہے(اقرب)۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَیْلٌ یعنی عذاب ہو گا۔دکھ ہو گا۔مُطَفِّفِیْن لِلْمُطَفِّفِیْن: مطفّفین کے لئے۔مُطَفِّفِیْنَ مُطَفِّفٌ سے جمع کا صیغہ ہے اور مُطَفِّفٌ طَفَّفَ سے اسم فاعل ہے۔طَفَّفَ الْمِکْیَالَ کے معنے ہیں نَقَصَہٗ اس کو کم ماپ کر دیا۔اور طَفَّفَ الْوَزْنَ کے بھی یہی معنے ہیں کہ نَقَصَہٗ اس کو کم وزن کر کے دیا۔گویا تطفیف کا لفظ کَیْل کے لئے بھی بولا جا سکتا ہے اور وزن کے لئے بھی بولا جا سکتا ہے۔نیز کہتے ہیں طَفَّفَ عَلَی عِیَالِہٖ اَیْ قَتَّرَ عَلَیْھِمْ اس نے اپنے عیال کو تنگ رزق مہیا کیا اور کہتے ہیں طَفَّفَ عَلَی الرَّجُلِ اَیْ اَعْطَاہُ اَقَلَّ مِمَّ اَخَذَ مِنْہُ یعنی جو کچھ اس سے لیا تھا اُس سے کم اس کو دیا (اقرب) پس مُطَفِّفٌ کے معنے ہوں گے کسی کو وزن یا ماپ میں کم دینے والا۔تفسیر۔یورو پین اقوام کا غیر قوموں کے حقوق کو غصب کرنے کا خلاصہ یہ یوروپین اقوام کا خاصہ ہے کہ وہ غیر قوموں کے حقوق کو غصب کرنا اپنا کمال سمجھتے ہیں۔اُن کی ساری سیاسی اور اقتصادی پالیسی کا بنیادی اصول یہی ہے کہ غیر قوموں کے حقوق کوغصب کر لیا جائے۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ ایک بات بیان فرمایا کرتے تھے جس کا میری طبیعت پر بڑا گہرا اثر ہے آپ فرماتے تھے دنیا میں کوئی قوم سود لے کر ذلیل ہو جاتی ہے اور کوئی قوم سود دے کر ذلیل ہو جاتی ہے مگر یہ عیسائی قوم ایسی ہے کہ یہ سود لے کر بھی لُوٹتی ہے اور سود دے کر بھی لُوٹتی