تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 372
وَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ۰۰۵ اور جب قبریں اکھیڑ کر (اِدھر اُدھر) بکھیر دی جائیں گی۔حَلّ لُغَات۔بُعْثِرَتْ بُعْثِرَتْ بَعْثَرَ سے مجہول کا مؤنث کا صیغہ ہے اور بَعْثَرَالشَّیْئَ کے معنے ہوتے ہیں فَرَّقَہٗ وَبَدَّدَہٗ کسی چیز کو پراگندہ کر دیا۔اور بَعْثَرَ الْقَبْرَ کے معنے ہوتے ہیں اِسْتَخْرَجَہٗ فَکَشَفَہٗ وَاَثَارَ مَا فِیْہِ۔اُس نے قبر کی مٹی کو نکالا اور جو اس کے اندر تھا اسے ننگا کر دیا اور پھر اسے باہر نکال کر پھیلا دیا (اقرب) پس وَاِذَاالْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ کے معنے ہوں گے جبکہ قبریں اُکھیڑ ی جاویں گی (۲)اور ان کے اندر سے جو کچھ نکلے گا اسے پھیلا دیا جائے گا۔تفسیر۔یہ چیز بھی ہم کو اس زمانہ میں عیسائیوں میں بڑی شدّت سے نظر آتی ہے۔پہلے زمانوں میں قبرستانوں کی اس قدر عزّت کی جاتی تھی کہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر سامنے قبرستان آجاتا تھا تو لوگ اپنے شہر کا رُخ بدل دیا کرتے تھے اور یہ برداشت نہیں کرتے تھے کہ قبرستانوں کے احترام میں کوئی فرق آئے مگر اس قوم میں قبرستا نوں کا ادب بالکل نہیں رہا دِلّی بناتے وقت اُنہوں نے سینکڑوں قبرستان اُکھیڑ دیئے اور اُن کی ذرا بھی پروا نہ کی۔پُرانی تاریخ کو ہم پڑھتے ہیں تو حیرت آتی ہے کہ اُن کے دلوںمیں کس قدر مرنے والوں کا احترام تھا کہ قبرستان سامنے آنے پر وہ شہر کا رُخ بدل دیتے۔مگر یہ لوگ جب کسی جگہ شہر بسانے کا ارادہ کریں اور وہاں قبرستا ن ان کو دکھائی دے تو یہ بڑی جرأت سے اس کو اُکھیڑ کر پھینک دیتے ہیں اور جس رنگ میں چاہتے ہیں عمارت بنا لیتے ہیں پس اس کے ایک معنے یہ ہیں کہ کثرت آبادی کی وجہ سے قبرستان اُکھیڑ دئیے جائیں گے۔بعثرۃ قبور سے مراد پھر بَعْثرۃ قبور سے مراد پُرانے مقبروں کا کھولنا بھی ہے جیسے مصر میں ہو رہا ہے کہ پُرانی قبریں کھود کھود کر ممّی بنائی ہوئی لاشیں نکالتے رہتے ہیں لغت نے اس لفظ کے کیا ہی اچھے معنے بتائے ہیں اِسْتَخْرَجَہٗ فَکَشَفَہٗ وَاٰثَارَ مَا فِیْہِ کہ قبر کی مٹی کو نکالا اور اسے ننگا کر دیا اور جو کچھ اس میں سے ملااس کو پھیلا دیا۔عیسائی لوگ بھی قبریں کھودتے ہیں۔ممیوں کو نکالتے ہیں اور ان میں سے کوئی فرانس کے میوزم میں بھیج دیتے ہیں کوئی انگلستان کے میوزیم میں بھیج دیتے ہیں کوئی امریکہ اور روس کے میوزیم میں بھیج دیتے ہیں گویا جس طرح جائیدادیں تقسیم کی جاتی ہیں اِسی طرح وہ لاشوں کو آپس میںتقسیم کرتے اور اپنے اپنے ممالک کے عجائب گھروں میں رکھتے ہیںپس یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پُرانے لوگوں کی لاشوں کو ان کی قبروں میں سے نکال نکال کر ننگا کر دیا ہے اور پھر