تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 452
میں خیال کرتاہوں کہ یہ کمرے بیشک چھوٹے ہیں لیکن ہمارے کمرے تواس سے بھی چھوٹے تھے۔اس وقت مجھے ربوہ کے وہ کچے مکان یاد آتے ہیں جن میں ہم پہلے رہائش رکھتے تھے۔لیکن ساتھ ہی میں کہتا ہوں کہ و ہ کمرے روشن زیادہ تھے۔پھر میں کہتا ہوں۔وہ کمرے اس لئے روشن تھے کہ ان پر گیری کاسرخ رنگ لگاکرانہیں خوب چمکایاگیاتھا اوراندر سفیدی کی گئی تھی۔جب ان پر بھی رنگ کیاجائے گااوراندر سفیدی ہوجائے گی تویہ بھی روشن ہوجائیںگے۔اس کے بعد میں نے کسی کو یہ کہتے سنا کہ ’’جوقوم ہجرت کے لئے تیار رہتی ہے اورنوآبادی کاشدت سے اشتیاق رکھتی ہے وہ کبھی تباہ نہیں ہوتی‘‘ جب میں نے یہ سناتومجھے خیال آیا کہ ہجرت کے لئے تیار رہنے کے یہ معنے نہیں کہ وہ ہجرت پر خوش ہوتے ہیں۔یاہجرت کی اپنے دلوں میں خواہش رکھتے ہیں۔چنانچہ خواب میں ہی مجھے صحابہ ؓ کاخیال آیاکہ انہیں بھی ہجرت کرنی پڑی تھی۔مگرحدیثوں میں آتاہے کہ مدینہ آکر بعض صحابہؓ مکہ کی یاد میں رویاکرتے تھے۔جس سے معلوم ہوتاہے کہ انہوں نے خوشی سے نہیں بلکہ حالات کی مجبوری کی وجہ سے ہجرت کی تھی۔پس جب اس نے یہ کہا کہ جو قوم ہجرت کے لئے تیار رہتی ہے اورنوآبادی کا شدت سے اشتیاق رکھتی ہے وہ کبھی تباہ نہیں ہوتی تومیں خواب میں اس کے جواب میں کہتا ہوں کہ ’’ہجرت تووہ مجبور ی سے کرتے ہیں مگربعد میں ہجرت پر وہ رضاء بالقضاء کاجو نمونہ دکھاتے ہیں وہ بتاتاہے کہ وہ ہجرت کے لئے تیار تھے۔پس تیار ی کے یہ معنے نہیں ہیںکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہجرت ہو۔بلکہ اس کے یہ معنے ہیں کہ اگرہجرت کا وقت آئے تو وہ رضاء بالقضاء کانمونہ دکھاتے ہیں اورپھر اپنے آپ کو فوراً دوسری جگہ آباد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘‘ شہد کی مکھیوں کودیکھو وہ شہدبناتی ہیں اور بناتی چلی جاتی ہیں۔لیکن انسان انہیں کھانے نہیں دیتا۔وہ ان کے نیچے دھواں رکھ کر گرم پانی پھینک کر یا کوئی اَورذریعہ اختیار کرکے ان کاچھ ماہ کابنایاہواشہد اڑاکر لے جاتاہے وہ مکھیاں دومنٹ کابھی انتظار نہیں کرتیں۔وہ اس جگہ کے چھو ڑ دینے کے معاً بعد دوسری جگہ تلاش کرلیتی ہیں اور دوبار ہ شہد بناناشروع کردیتی ہیں۔ایک گھنٹہ کے بعد اگر انہیں آکردیکھو تو وہ قریب ہی کسی دوسری جگہ شہد بنانے میں مشغول ہوں گی۔بعض دفعہ ان سے سالہا سال تک ایساکیا جاتاہے۔مثلاً پالتو مکھیاں ہوتی ہیں۔وہ جب بھی شہد بنالیتی ہیں شہدا ڑالیاجاتاہے اورانہیں اپنابنایاہواشہد کھانے کاموقعہ نہیں ملتا۔و ہ شہدبناتی ہیں اورلوگ شہد لے جاتے