تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 395
زَیَّنَ لَھُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَھُمْ سے ظاہر ہے کہ ان کے اعمال تو شیطانی تھے مگرتواتراورتسلسل سے برے اعمال بجالانے کایہ نتیجہ ہواکہ انہیں اپنا روحانی کوڑ ھ بھی خوبصورت نظرآنے لگ گیا۔گویاان کی آنکھیں بھی ماری گئیں اور احساسات بھی کندہوگئے۔نہ اپنے اعمال کی شناعت انہیں دکھائی دی اور نہ ان کی مضرتوں کاانہیںاحساس رہا۔کَانُوْامُسْتَبْصِرِیْنَ سے ظاہر ہے کہ ان پر یہ امر اچھی طرح واضح ہوچکاتھا کہ ان کی ان حرکات کانتیجہ اچھا نہیں مگر طاقت نے ان کو مغرور کردیا۔اورآخر ا س کا جونتیجہ نکلا وہ تمہاری آنکھوں کے سامنے ہے۔چند ٹوٹے پھوٹے قلعے اورمکینوں سے خالی عمارات دیکھنے والوں کے لئے عبرت کاسامان مہیاکررہی ہیں۔اسی طرح کَانُوْامُسْتَبْصِرِیْنَ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف بھی اشار ہ فرمایا ہے کہ شیطان کے گمراہ کرنے سے انسان معذور نہیں سمجھاجاسکتا کیونکہ اس کے لئے حقیقت معلوم کرنے کاراستہ خدا تعالیٰ نے کھلارکھاہے جیسے ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَلَمْ نَجْعَلْ لَّہٗ عَیْنَیْنِ وَلِسَانًاوَّ شَفَتَیْنِ وَھَدَیْنٰہُ النَّجْدَیْنِ( البلد : ۹تا۱۱) یعنی کیا ہم نے اس کی دوآنکھیں نہیں پیداکیں اور کیا ہم نے اسے زبان او ردوہونٹ نہیں دیئے اور کیاہم نے اسے ہدایت او رگمراہی کے دونوں راستے نہیں بتادیئے؟یعنی جبکہ ہم نے اپنے انبیاء کے ذریعے اچھی طرح واضح کردیا ہے کہ ہدایت کیا ہے اور گمراہی کیاہے توا س کے بعد بھی اگروہ گمراہی کی طرف جاتاہے تواس کااپناقصور ہے ورنہ خدا تعالیٰ نے اس کو اندرونی اوربیرونی دونوں آنکھیں دی ہوئی ہیں اوراگرآنکھوں سے کوئی چیز نظر نہ آئے تووہ زبان اورہونٹوں کواستعمال کرکے علماء سے اپنے شبہات کو دورکراسکتاہے لیکن اگران تما م ذرائع کی موجودگی میں بھی کوئی شخص ہدایت کاراستہ اختیار نہیں کرتا تووہ اپنی تباہی کاآپ ذمہ وار ہوتاہے۔وَ قَارُوْنَ وَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ١۫ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى اورقارون اورفرعون اورہامان کو بھی (ہم نے عذاب میں گرفتار کیا)۔اور موسیٰ ؑ ان کے پاس کھلے کھلے نشان لے بِالْبَيِّنٰتِ فَاسْتَكْبَرُوْا۠ فِي الْاَرْضِ وَ مَا كَانُوْا سٰبِقِيْنَۚۖ۰۰۴۰ کرآئے تھے۔پھر بھی (وہ نہ مانے بلکہ )انہوں نے تکبر سے کام لیا اور(ہمارے عذاب سے ) بھاگ کر بچ نہ سکے۔فَكُلًّا اَخَذْنَا بِذَنْۢبِهٖ١ۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِ پس ہم نے ان میں سے ہرایک کواس کے گنا ہ کی وجہ سے پکڑلیا۔سوان میں سے کوئی توایساتھا کہ ہم نے اس پر