تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 344
نے اندر جانے سے منع فرمایا ہے۔اس پر اس نے پہلے سے بھی زیادہ اسے مارا۔اورخیال کیا کہ اب اسے سمجھ آگئی ہوگی۔مگر جب اس نے پھرمحل میں داخل ہونے کی کوشش کی۔توٹالسٹائے نے پھر اپنے ہاتھ پھیلادیئے اورکہا حضوربادشاہ کاحکم ہے کہ کوئی شخص اندر نہ آئے اس پر شہزادے نے پھر اسے تیسری بار مارا۔شہزادہ کے با ر بار مارنے او رپھر غصہ سے اس کی آواز کے بلند ہونے کی وجہ سے جب شور پیداہواتو قدرتی طور پر بادشاہ بھی اس طر ف متوجہ ہوگیا۔اوروہ تمام نظار ہ اوپر بیٹھ کر دیکھتارہا۔جب شہزادہ اسے تیسری دفعہ مارچکاتو بادشاہ نے غصہ والی آواز بنا کرکہا۔ٹالسٹائے! ادھر آئو۔ٹالسٹائے دوڑ کراندر گیا۔ساتھ ہی شہزادہ بھی جوش کی حالت میں داخل ہوگیا۔اوراس نے چاہاکہ وہ بادشاہ سے شکایت کرے۔جب ٹالسٹائے پہنچاتو بادشاہ نے کہا۔ٹالسٹائے یہ کیساشور تھا ؟ اس نے کہا حضورشہزادہ صاحب تشریف لائے تھے اوراند رآناچاہتے تھے مگر مجھے چونکہ حضور کاحکم تھا کہ کسی کواندر نہیں آنے دینا اس لئے میں نے عرض کر دیا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں۔اورجب یہ زبردستی اندرداخل ہونے لگے تومیں نے ان کوروکا۔بادشاہ نے کہا۔پھر۔اس نے کہا۔پھرانہوں نے مجھے مارا۔بادشاہ نے شہزادہ سے پوچھا۔کیا یہ ٹھیک ہے۔اس نے کہا۔ٹھیک ہے۔لیکن روس کاقانون یہ اجازت نہیں دیتاکہ شہزادہ کو اند رداخل ہونے سے روکاجائے۔بادشاہ نے کہا یہ درست ہے کہ روس کاقانو ن یہ اجازت نہیں دیتا کہ شہزادہ کو اند رآنے سے روکاجائے لیکن کیاتم اتنا بھی نہیں سمجھ سکتے کہ بادشاہ پراپنے ملک کی کئی قسم کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔جن کے لئے بسا اوقات اسے غوراورفکر کی ضرورت ہوتی ہے اورغور و فکر کے لئے علیحدگی ضروری ہوتی ہے کیاتم یہ چاہتے ہوکہ حکومت کی ذمہ داریاں تواداہوں یانہ ہوں لیکن قانون کے محض الفاظ پورے ہوتے چلے جائیں۔میرے سامنے اس وقت ایک بہت بڑی مہم تھی جوحکومت سے تعلق رکھی تھی اورمیں چاہتاتھا کہ مجھے کچھ وقت ملے تومَیں اس کے متعلق سکیم سوچوں اورغور کروں کہ کس طرح اپنے ملک کو خطرہ سے بچایاجاسکتاہے۔کیاان حالات میں میرایہ حق نہ تھا کہ مَیں حکم دے دیتاکہ کوئی شخص اند رنہ آئے اورمیری توجہ کوکسی اورطرف نہ پھیرے۔ٹالسٹائے نے عقلمندی اور ادب سے کام لیا اور اس نے میرے حکم کی فرمانبردار ی کی۔مگرتم نے میرابیٹاہوتے ہوئے میرے حکم کی نافرمانی کی۔اور تم نے جو اس کو ماراتواس کے کسی جرم کی وجہ سے نہیں مارا بلکہ اس لئے مار اکہ اس نے میری فرمانبردار ی کیوں کی۔اس کے بعد بادشاہ نے ٹالسٹائے کے ہاتھ میں کوڑادے کر کہا ٹالسٹائے اٹھواور اس کوڑے سے شہزادے کومارو۔شہزادے نے کہا۔روس کا قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کوئی غیرفوجی کسی فوجی آدمی کومارے۔میں فوجی ہوں اور یہ غیر فوجی ہے اس لئے یہ مجھے مار نہیں سکتا۔بادشاہ نے کہا۔ٹالسٹائے میں تم کوفوجی عہدہ دیتاہوں تم اسے مار و۔گویابادشاہ نے بتایاکہ