تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 327
یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے اتنے بڑے احسان کو دیکھنے کے بعد بھی باطل کی طرف جھکتے ہیں۔اوراللہ تعالیٰ کی اس نعمت کا انکار کرتے ہیں جومحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں انہیں عطا کی گئی ہے۔انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ دنیا میں بڑے ظالم دوہی شخص ہوتے ہیں۔ایک وہ جو خدا پر افتراء کرے اوردوسراوہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والے رسول کی تکذیب کرے اوریہ دونوں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔مگروہ لو گ جوہمارے قرب کی اپنے دلوں میں سچی خواہش رکھتے ہیں اوراس کے لئے متواتر جدوجہداورقربانی اورایثار سے کام لیتے ہیں ہم ان کو اپنے قرب کی غیرمتناہی راہوں کی طرف بڑھاتے چلے جاتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کنارِ عاطفت میں آجاتے ہیںیہی سلوک اب بھی ہوگا۔اور محسنوں کو اللہ تعالیٰ کی معیت نصیب ہوگی۔اور کفار ناکامی و نامرادی کی آگ میں جلتے رہیں گے۔(آیت ۶۸تا ۷۰)