تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 146
نے کہا۔ابو بکرؓ جوفلاں قبیلہ میں سے ہیں۔ابوقحافہ نے کہا۔کس خاندان میں سے ہے۔پیغامبر نے کہا۔فلاں خاندان میں سے۔اس پر ابو قحافہ نے دوبارہ دریافت کیا۔وہ کس کابیٹاہے؟ پیغامبر نے کہا۔ابوقحافہ کا بیٹا۔اس پر ابو قحافہ نے کہا۔لَٓااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ مُحَمُّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ اورپھر کہا۔آج مجھے یقین ہوگیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی تھے۔ابوقحافہ پہلے صرف نام کے ہی مسلمان تھے۔لیکن اس واقعہ کے بعد انہوں نے سچے دل سے سمجھ لیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دعویٰ میں راستباز تھے کیونکہ ابوبکرؓ کی خاندانی حیثیت ایسی نہ تھی کہ سارے عرب آپ کومان لیتے۔پس یہ الٰہی دین تھی۔بعد میں مسلمانوں کی ذہنیت ایسی بگڑی کہ انہوں نے یہ سمجھنا شروع کیاکہ یہ فتوحات ہم نے اپنی طاقت سے حاصل کی ہیں۔کسی نے کہناشروع کردیا کہ عر ب کی اصل طاقت بنوامیہ ہیں۔اس لئے خلافت حق ان کاہے۔کسی نے کہا۔بنوہاشم عر ب کی اصل طاقت ہیں۔کسی نے کہا۔بنومطلب عر ب کی اصل طاقت ہیں۔کسی نے کہا۔خلافت کے زیاد ہ حقدار انصار ہیں جنہوں نے محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھروں میں جگہ دی۔گویاتھوڑے ہی سالوں میں مسلمان ماربڈ MORBID ہوگئے۔اوران کے دماغ بگڑ گئے ان میں سے ہر قبیلہ نے یہ کوشش شروع کردی کہ وہ خلافت کو بزور حاصل کرلے۔نتیجہ یہ ہواکہ خلافت ختم ہوگئی۔پھرمسلمانوں کے بگڑنے کادوسراسبب انارکی ANARCHI ہے۔اسلام نے سب میں مساوات کی روح پیداکی۔لیکن مسلمانوں نے یہ نہ سمجھا کہ مساوات پیدا کرنے کے معنے یہ ہیں کہ ایک آرگنائزیشن ہو۔اس کے بغیر مساوات قائم نہیں رہ سکتی۔اسلام آیاہی اسی لئے تھاکہ وہ ایک آرگنائز یشن اور ڈسپلن قائم کرے اورڈسپلن بھی ایساجو ظالمانہ نہ ہو۔لیکن چند ہی سال میں مسلمانوں میں یہ خیال پیداہوناشرو ع ہوگیا کہ خزانے ہمارے ہیں اوراگرحکّام نے ان کے راستہ میں روک ڈالی توانہوں نے انہیں مارنا اور قتل کرنا شروع کردیا۔یہ وہ روح تھی جس نے مسلمانوں کو خراب کیا۔انہیں یہ سمجھناچاہیے تھا کہ یہ حکومتِ الٰہیہ ہے او راسے خدا تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔پس اسے خدا تعالیٰ کے ہی ہاتھ میں رہنے دیاجائے تو بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ سورئہ نورمیں صاف طور پرفرماتا ہے کہ خلیفے ہم بنائیں گے۔لیکن مسلمانوں نے یہ سمجھ لیا کہ خلیفے ہم نے بنائے ہیں۔اورجب انہوں نے یہ سمجھا کہ خلیفے ہم نے بنائے ہیں تو خدا تعالیٰ نے کہا۔اچھا اگرخلیفے تم نے بنائے ہیں تواب تم ہی بنائو۔چنانچہ ایک وقت تک تو وہ پہلوں کاماراہواشکار یعنی حضرت ابوبکرؓ۔حضرت عمرؓ۔حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ کاماراہواشکار کھاتے رہے۔لیکن مراہواشکار ہمیشہ کام نہیں دیتا۔زند ہ بکرا۔یازندہ بکری یا زندہ مرغامرغی تو تمہیں ہمیشہ گوشت او رانڈے کھلائیں گے لیکن ذبح کی ہوئی مرغی یا بکری