حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 538 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 538

سُوْرَۃُ اللَّھَبِ مَکِّیَّۃٌ ۲ تا ۵۔۔۔۔۔۔عربی تفسیر سے با محاورہ ترجمہ :اﷲ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اس سورۃ کو شروع کیا جاتا ہے۔وہ اﷲ جو سب کی پرورش کرتا ہے اور محنت کرنیوالے کو اس کی محنت کا پھل دیتا ہے۔ابولہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوں جن کے ساتھ وہ بدی کے کام کرتا ہے اور وہ تو بلاک شدہ انسان ہے کیونکہ ایسے بد عمل اسے کب تک مہلت دیں گے۔وہ سب مال جو اس کے پاس ہے اور سب کچھ جو اس نے کمایا ہے۔ان میں سے کوئی شَے وقتِ عذاب کام نہ آئے گی۔وقت قریب آتا ہے کہ وہ آگ میں ڈالا جائے گا اور یہی حال اس کی عورت کا ہو گا۔جو لکڑیوں کے گٹھے اٹھایا کرتی ہے۔اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسّی ہے۔اس سورۂ شریف کا نام سورۂ تبَّتْ ہے۔اور اس کو سورۂ لہب بھی کہتے ہیں۔یہ سورت مکّہ معظّمہ میں اتری ہے۔اس سورت میں بسم اﷲ کے بعد پانچ آیتیں اور بیس کلمات اور اکیاسی حروف ہیں۔تشریح و معانیٔ الفاظ: تَبَّتْ۔ہلاک باد۔بابود بود۔نابود ہو جائیں۔یہ لفظ تباب سے مشتق ہے۔تباب کے معنے ہلاکت۔عرب میں ایک محاورہ شابہ اَمْ تابہ اسی معنی میں یہ لفظ قرآن شریف میں اَور جگہ بھی آیا ہے۔وَمَا کَیْدُ فِرْعَوْنَ اِلَّا فِیْ تَبَابٍ( المومن: ۳۸) فرعون کی تدابیر کا نتیجہ اُن کے حق میں