حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 518 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 518

کو اور آپ کی فرماں برداری کرنے میں اپنی سرداری کی ہتک جانتے تھے۔اور ان کے واسطے ان کا کبر اور بڑائی ہی حجاب اور باعث کفر ہو رہی تھی۔۴۔۔اور نہ ہی تم میرے معبود کی عبادت کرتے نظر آتے ہو۔۵۔۔اور نہ ہی مَیں کبھی تمہاری طرزِ عبادت میں آؤں گا۔۶۔۔اور نہ ہی تم اپنے رسوم و رواج۔جتھے اور خیالات ،اپنے بُتوں اور مہنتوں کو چھوڑتے نظر آتے ہو تو اچھا۔پھر ہمارا تمہارا یوں فیصلہ ہو گا کہ ۷۔۔میرے اعمال اور عقائد کا نتیجہ مَیں پاؤں گا اور تمہارے بدکردار اور عقائدب فاسدہ کی سزا تم کو ملے گی۔پھر اُس وقت پتہ لگ جاوے گا۔کہ کون صادق اور کون کاذب ہے۔اس کا جو نتیجہ نکلا۔وہ دنیا جانتی ہے۔ہر ایک نے سُن لیا ہو گا کہ آنحضرت ؐ دنیا سے کس حالت میں اٹھائے گئے اور آپؐ کے اتباع کو دنیا میں کیا کچھ اعزاز اور کامیابی نصیب ہوئی اور آپؐ کے وہ دشمن کہاں گئے اور ان کا کیا حشر ہوا۔کسی کو ان کے ناموں سے بھی واقفیت نہیں۔بس یہی نمونہ اور مابہ الامتیاز ہمیشہ کے واسطے صادق اور کاذب میں خد کی طرف سے مقرر ہے۔( الحکم ۱۸؍اپریل ۱۹۰۸ء صفحہ ۱۵) : یہ آیت منسوخ نہیں نہ اس میں مدافعت ہے بلکہ فرمایا کہ تمہارے اعمال کی جزا تمہیں اور میرے کا نیک نتیجہ مجھے ملے گا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۸)