حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 507 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 507

نہ رکھی۔یہ آج ۱؎ ہماری قربانیاں اسی پاک قربانی کا نمونہ ہیں۔مگر دیکھو کہ اس میں اور ان میں کیا فرق ہے۔اﷲ تعالیٰ ابراہیمؑ اور اس کے بیٹے کو کیا جزا دی۔اولاد میں ہزاروں بادشاہ اور انبیاء پیدا کئے۔وہ زمانہ عطا کیا جس کی انتہاء نہیں۔خلفاء ہوں تو وہ بھی ملّت ابراہیمی میں۔سارے نوّاب اور خلفاء الہٰی دین کے قیامت تک اسی گھرانے میں ہونیوالے ہیں۔پس اگر قربانی کرے ہو تو ابراہیمی قربانی کرو۔زبان سے اِنِّیْ وَ جَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَر السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ (الانعام: ۸۰) کہتے ہو تو روح بھی اس کے ساتھ متفق ہو۔اِنَّ صَلوٰتِیْ وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰہِ رِبِّ الْعٰلَمِیْن ( الانعام: ۱۶۴) کہتے ہو تو کر کے بھی دکھلاؤ۔غرض اﷲ تعالیٰ کی رضا کے لئے اس کی فرماں برداری اور تعمیلِ حکم کے لئے جو اسلام کا سچّا مفہوم اور منشاء ہے۔کوشش کرو۔مگر مَیں دیکھتا ہوں کہ ہزاروں وسوسے اور دنیا کی ایچاپیچی ہوتی ہے۔۱؎ عیدالاضحٰی۔مرتّب خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے کل قوٰی اور خواہشوں کو قربان کر ڈالو اور رضاالہٰی میں لگا دو تو پھر نتیجہ یہ ہو گا۔اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَالْاَبْتَرْ ( تیرے دشمن ابتر ہوں گے) انسان کی خوشحالی اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گی کہ خود اس کو راحتیں اور نصرتیں ملیں اور اس کے دشمن تباہ اور ہلاک ہوں۔محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اپنی نماز اور اپنی قربانیوں میں دکھا دیا۔کہ وہ ہمارا ہے۔ہم نے اپنی نصرتوں اور تائیدوں سے بتا دیا کہ ہم اس کے ہیں۔اور اس کے دشمنوں کا نام و نشان تک مٹا دیا۔آج ابوجہل کو کون جانتا ہے۔ماں باپ نے تو اس کو نام اَبُوالْحِکَم رکھا مگر آخر اَبُوجَہلْ ٹھہراوہ سَیِّدُالْوَادِیْ کہلاتا، مگر بدتر مخلوق ٹھہرا۔وہ بلال جس کو ذلیل کرتے ناک میں نکیل ڈالتے، اس نے اﷲ کو مانا، اسی کے سامنے ان کو ہلاک کر کے دکھا دیا۔غرض خدا کے ہو جاؤ وہ تمہارا ہو جائے گا مَنْ کَانَ لِلّٰہِ کَانَ اﷲُلَہٗ۔میں دیکھتا ہوں کہ ہزاروں ہزار اعتر۴اص مرزقا صاحب پر کرتے ہیں مگر وہ وہی اعتراض ہیں جوپہلے برگزیدوں پر ہوئے۔انجام بتا دیگا۔کہ راست باز کامیاب ہوتا ہے۔اور اس کے دشمن تباہ ہوتے ہیں۔خلاصہ کلام یہ ہے کہ جو اﷲ تعالیٰ کا بنتا ہے۔وہی کامیاب ہوتا ہے۔ورنہ نامراد مرتا ہے۔پس ایسے بنو کہ موت آوے خواہ وہ کسی وقت آوے۔مگر تم کو اﷲتعالیٰ کا فرماں بردار پاوے۔یاد رکھو کہ مر کر اور مرتے ہوئے بھی اﷲ کے ہونے والے نہیں مرتے۔اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اعمالب صالحہ کی توفیق دے