حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 492
اس واسطے مدد کرتے ہیں کہ وہ اپنے دین کو چھوڑ کر عیسائی ہو جاویں اور حکام کی توجہ بھی ان کی طرف ہوتی ہے اور دیکھو کس طرح وہ طمع کرنے والے سُست اور مفلس کو جو کہیں نوکر رکھا جانے کے قابل نہ ہو۔اپنے مال سے مدد کرتے ہیں اور مدرسے بناتے ہیں اور دارالعلوم دنیوی قائم کرتے ہیں اور شفاخانے بناتے ہیں اور ان میں اس بہانے سے بیماروں کو تثلیث اور کفارے کی تعلیم دیتے ہیں۔اور نوجوان مِسوں کو شریفوں کے گھروں میں بھیجتے ہیں جہاں کہ پردہ کے خلاف باتیں کہتی ہیں اور کثرتِ ازواج پر عیب لگاتی ہوئی اس کے معائب بیان کرتی ہیں۔پھر دیکھو کہ عیسائی کس طرح اپنے واعظ سفر میں اور حضر میں اور گاؤں اور جنگلوں میں اور ابزاروں میں ہر جگہ بھیجتے ہیں اور اپنے لیکچراروں اور منّادوں کے واسطے بڑے بڑے بلند مکان بناتے ہیں۔پھر دیکھو کہ وہ ہزاروں ہزار کتابیں اور رسالے شائع کرتے ہیں جن میں وہ خدا کے اس برگزیدہ نبی پر معائب گھڑتے ہیں۔جیسے کامل علم عطا کیا گیا تھا( صلی اﷲ علیہ واآلہٖ وسلم ) پھر دیکھو کہ گاؤں کی مساجد کے اماموں کو یہ لوگ تنخواہیں دیتے ہیں تاکہ وہ انجیل کی تعلیم لوگوں کو دیں۔(اخبار بدر قادیان ۲۱؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ۷،۸ ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۹؍اکتوبر ۱۹۱۲ء) فَصَلِّّ: اس میں ف تعقیب کے واسطے ہے۔کیا معنے جب ہم نے تجھے کوثر جیسی نعمت عطا فرمائی ہے تو اب بعد اس کے تجھے چاہیئے کہ خدا تعالیٰ کے شکر میں نماز پڑھے اور قربانی دے۔یا ف ترتیب اور سبب کے لئے ہے جیسا کہ ایک جگہ قران شریف میں آیا ہے فَوَکَذَہٗ مُوْسَی فَقَضٰیعَلَیْہِ۔(قصص:۱۶) فائدہ: اس سورۃ شریف میں انحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو نماز اور قربانی کا حکم ہوا ہے مگر زکوٰۃ کا حکم نہیں ہوا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کبھی اپنے پاس مال جمع نہیں کرتے تھے۔: تحقیق دشمن تیرا وہی ابتر ہے۔آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی بڑی دشمنی یہ تھی جو آپ کی وعظ توحید کی تردید کی گئی اور آپ کی رسالت ہو تعظیم الہٰی اور شفقت علیٰ خلق اﷲ کے لئے تھی اس کا انکار کیا گیا۔اور آپ پر جو کتاب ہدایت کے لئے نازل ہوئی اس کو ردّ کیا گیا بلکہ آپ کو کہا گیا کہ یہ صرف کہانیاں ہیں جو تم پیش کرتے ہو حالانکہ وہ تمام بیانات اس کے لئے بشارت اور انزار تھے۔اور بعض نے کہا کہ یہ الہامِ الہٰی نہیں بلکہ صرف ایک انسان کا قول ہے۔کسی نے کہا کہ یہ ایک شاعرہے جو شعرگوئی کرتا ہے اور کسی نے کہا کہ یہ ایک کاہن ہے جو کہانَت کا کام کرتا ہے۔اور کوی بولا کسی انسان نے اس کو تعلیم کی ہے۔پس یہ ایک سیلاب تھا جو بہت بڑھ گیا تھا اور اس سے وادیٔ مکّہ بھر گئی تھی۔اس کا نتیجہ یہ ہوا۔کہ آنحصرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے دشمنوں میں سے جو کوئی تکبّر کے ساتھ