حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 464 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 464

کر کھاتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۸) ۶۔۔عَصْفِ مَاْکُوْلٍ کے معنے خوید پس خوردہ کے ہیں۔چڑیاں ان کی لاشوں کو نوچ کر لے جاتیں اور پہاڑوں میں کھاتیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۶؍ستمبر۱۹۱۲ء) دھرم پال آریہ کے اعتراض’’ طَیْرًا اَبَابِیْلَ ‘‘ کجا ہا تھی اور کجا کرم خور جانور‘‘ کے جواب میں تحریر فرمایا: ’’ قبل اس کے کہ ہم آپ کو اس سوال کا جواب دیں۔ضروری سمجھتے ہیں کہ آپ کے سوال میں جو الفاظ آئے ہیں۔ان کے معنے بتلائیں۔پہلا لفط کَیْد ہے۔کَیْد کے معنی مفصّل ہم نے سوال میں لکھ دئے ہیں۔مگر یہاں یاد رہے۔کہ کَیْد کے معنے لڑائی کے ہیں۔دوسرا لفظ تَضْلِیْل ہے تَضْلِیل کے معنے باطل کرنے اور ہلاک کے ہیں۔تیسرا لفظ اَبَابِیْل ہے۔اَبَابِیْل جمع ہے ابیّل اور ابوّل کی۔ابیّل اور ابوّل کے معنے جماعت کے ہیں۔ابابیل کے معنے ہوئے بہت سی جماعتیں۔ہماری زبان میں ترجمہ ہوا۔ڈاروں کی ڈار۔چنانچہ لسان العرب میں لکھا ہے۔قَال الذجاج فِیْ تَوْلہٖ تَعَالٰی۔طَیْرًا اَبَابِیْل جماعات من ھٰھنا و جماعات مِنْ ھٰھُنَا وَ قِیْلَ یتّبع بَعْضھا بَعْضًا اِیّلا اِّبّیلاایْ قَطِیْعًا خَلْفُ قَطِیْعٍ۔دوسرا سوال اس کے بعد یہ پیش آتا ہے کہ دشمن کی فوج کی ہلاکت کو جانوروں سے کیا تعلق ہے؟ اس کے واسطے سام وید فصل نمبر۳ پرپاٹیک نمبر۴ کی عبارت دیکھو اس میں لکھا ہے۔ا۔کوؤں اور مضبوط بازؤوں والے پرندوں کو ان کے تعاقب میں بھیج۔ہاں تو اس فوج کو کر گسوں کی غذا بنا۔اے اندر ایسا کر کہ کوئی ان میں سے نہ بچے۔کوئی نیک بھی نہ بچے۔ان کے پیچھے تو تعاقب کرنیوالے پرندوں کو جمع کر دے‘‘ پھر سام وید فصل دوم پر پاٹیک نمبر۳ میں یوں ہے۔’’ اے روشن اشاش جب تیرے وقت رجوع کرتے ہیں تو کل چوپائے اور دریاؤں والے حرکت کرتے ہیں اور تیرے گرد بازو والے پرندے آسمان کی تمام حدود سے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔‘‘ عربی میں ایسے محاورات بکثرت ہیں اور انہی معنوں اور استعاروں میں پرندوں کے الفاظ وہاں مستعمل ہوتے ہیں چنانچہ النابغۃ الذبیانی کا شعر ہے ع اِذَا مَاغَذَا بِجَیْشِ حَلَّقَ فَوْقَھُمْ عَصَائِبُ طَیْرٍ تَھْتَدِیْ بِعَصَائِبِ