حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 357
۲۲،۲۳۔۔۔جو کوشش کہ قرآن شریف اور اسلام کے مٹانے کے لئے کی گئی تھی۔اس کا اضراب بَلْ کے لفظ سے کیا۔اور قرآن کے لفظ میں فرمایا کہ یہ ہمیشہ پڑھنے پڑھانے اور درس و تدریس میں آتا رہے گا تختیوں۔کاغذوں پر لکھا جایا کریگا اور محفوظ و مصؤن رہے گا۔فللّٰد الحمد کہ ایسا ہی ظہور میں آ رہا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍ جون ۱۹۱۲ء)