حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 316 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 316

سے بھی خوب واضح ہوتی ہے۔جو ازالہ اوہام طبع اوّل صفحہ ۷۵۰ اور صفحہ۳۱۲میں مذکور ہے۔جہاں آپ نے تسخیر بالنظر کے عمل کو بیان فرمایا ہے۔اس عمل میں معمول ( جس کو انگریزی میں سبجکٹ کہتے ہیں)کا اپنے عامل کے لئے پورا منکسرالمزاج۔مطیع و فرمان پذیر بننا ضروری ہے۔حضرت صاحب کا ایک الہام بھی ان صفحوں میں درج ہے۔وہ یہ ہے۔ھَذَا ھُوَ التِّرْبُ الَّذِیْ لَا یَعْلَمُوْنَ۔اَتْرَاب کے معنے ہم عمر اور ایک ساتھ مٹی میں کھیلنے والوں کے بھی بیان ہوئے ہیں۔لِلنَّاسِ فِی مَا یعشقون مذاھب شتّٰی ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۴) ۳۵۔۔ بھرے پیالے کو کہتے ہیں۔جو پیالہ پینے کی چیز سے خالی ہو اسے کاْس نہیں کہیں گے پیالہ اتنا بھرا ہو کہ چھلکنے لگے۔اس پیالہ کو  کہتے ہیں۔ابنِ عباسؓ سے منقول ہے اَسْقِنَا وَ اَدْ ھِقْ لَنَا یعنی پلا ہم کو اور خوب بھر کرپِلا۔دِھَاق کے معنے پے در پے کے بھی آئے ہیں اَدْھَقَتُ الْحِجَارَۃَ اِدْھَاقًا میں نے بے در پتھر چلائے۔( ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۴) ۳۹۔ ۔ الخ: حسن اور قتادہ فرماتے ہیں۔کہ روح سے بنی آدم اور ارواح ان کی مراد ہیں۔میں عیسویت کے کفّارہ کی تردید ہے۔جن پر روح کے لفظ کا اطلاق ہے۔وہ سب دست بستہ کھڑے ہیں کہ کلام کرنے کی مجال نہیں۔کیا رُوح سے مراد صرف وہ اقنوم لیا جائے۔جس نے مسیح کو کہا کہ یہ میرا بیٹا ہے۔تو پھر بیٹے کی ایسی مٹی پلید ہوتی ہے کہ اس بیچارہ کو بولنے تک کی جرأت نہیں۔علاوہ اس کے رحمن کے معنے رحم بالمبادلہ کرنیوالا ہے۔صفت رحمانیت اور کفّارہ دونوں ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے۔رحمانی صفت میں تناسک کا ردّ بھی ہے۔جو رحم بلامبادلہ کرتا ہے۔اس کو مختلف جونوں میں کتّا بلّا بنا کر اپنا گھر