حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 229 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 229

--- یہ وحی وحی متلوّ ہے۔اس کی عبارت بھی اگلے دو قسموں کی وحی سے زیادہ ہے۔اس میں احکامات اوامر نواہی ہوتے ہیں۔اس وحی میں کسی قسم کے مغالطہ کا اندیشہ نہیں ہوتا۔اس لئے کہ اﷲ تعالیٰ اس کلام کی پوری حفاظت کرتا۔ملائکہ کا پہرہ ساتھ ہوتا ہے۔شیاطین کا دخل۔قوّت فکریہ۔وہمیّہ۔خیالیہ۔عادات و طبائع اس میں کسی قسم کی دست اندازی نہیں کر سکتی۔رَصَدًاکے لفظ میں کلام اور مہبط کلام دونوں کی حفاظت کا بیان ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۸؍ مارچ ۱۹۱۲ء)