حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 16 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 16

اگر قدم کے معنے پاؤ لیں جیسے عام مشہور ہے۔تب بھی اعتراض نہیں رہتا۔اور عیسائی مذہب کے طور پر ہرگز محّلِ اعتراض نہیں۔دیکھو خروج ۱۳ باب ۲۱ خدا آگ کے ستونوں میں اور خروج ۱۹ باب ۱۸ اور استثناء ۱ باب ۳۳ آگ کو خدا کا قدم نہ جلاتے میں بخلاف اور لوگوں کے بے ریب امتیاز ہے۔دیکھو استثناء ۴ باب ۱۲ پہاڑ جلا پر خدانہ جلا۔اور استثناء ۴ باب ۳۶ میں۔خد آگ میں کلام سناتا تھا اور دیکھو دانیال ۳ باب ۲۵ خداکے چند پیارے کُھلےآگ میں پھرتے تھے اور آگ انہیں نہیں جلاتی تھی۔اور قانونِ قدرت میں دیکھو آگ ذرّاتِ عالم کو نہیں جلا سکتی۔آگ کا کام تو چند اشیاء کے جلانے کا ہے۔وہ اشیاء جو الہٰی مخلوق ہیں۔نہ خالق کے جلانے کا۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل ایڈیشن دوم صفحہ ۱۵۸۔۱۶۲) ۳۶۔۔: جنابِ الہٰی کا دیدار۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۲) : ہاں ہمارے ہاں تو ترقی ہی ترقی ہے۔( تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۸۳)