حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 582 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 582

اور کتنی تھیں بستیاں جو زیادہ تھیں زور میں اس تیری بستی سے۔جس نے تجھ کو نکالا۔ہم نے ان کو کھپا دیا پھر کوئی نہیں اُن کا مددگار۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۹۹) ۱۶۔   ۔حالت اس بہشت کی جو تقویٰ والوں سے وعدہ کیاگیا ہے۔اس میں نہریں ہیں۔اُس پانی کی جو نہیں سڑتا اور بہتی ہیں اور نہریںہیں اس دودھ کی جس کا مزہ نہیں بدلتا اور نہریں ہیں شراب کی جس میں مزہ ہے پینے والوں کو اور نہریں ہیں صاف کئے ہوئے شہد کی اور اس میں ہر قسم کا پھل ہے اور معافی ہے ان کے خدا کی۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۱۸۳) ۲۰۔  ایک عیسائی کے اعتراض’’…اور اس کے امثال سے محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کا گنہ گار ہونا ثابت ہوتا ہے ‘‘ کے جواب میں فرمایا: پھر کیا ہوا۔سوچو تو سہی۔مسیحؑ ملعون بنیں اور ان کی الوہیت اور خدائی میں بٹّہ نہ لگے بایں ہمہ گنہگاری کہ تمام عیسائیوں کے معاصی سے گنہگار ہوئے اور بقول ایوب عورت کے شکم سے نکل کر صادق نہیں ٹھہر