حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 527
۶۲۔ : تمہاری ہی بھلائی کیلئے۔: تاکہ تم اس میں آرام کرو۔آرام بڑی دولت ہے۔آرام سے صحت اچھی رہتی ہے۔علمِ بڑھتا ہے۔دنیا کی تمام چیزوں کیلئے قدرتی طور پر ایک وقفہ مقرّر ہے۔انسان کیلئے بھی ضروری ہے کہ آرام کرے۔مگر آرام خدا ہی کے فضل پر موقوف ہے۔ہم نے بیس روپے سے لے کر کروڑہا روپیہ آمد تک کے لوگوں سے پوچھا ہے تو انہوں نے اپنے تئیں دُکھی بتایا ہے۔جس سے معلوم ہوا۔کہ سُکھ کی زندگی دولت پر موقوف نہیں بلکہ تمام جسم کے سُکھ اﷲ کی فرماں برداری میں ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۹) ۶۵۔ : آرام گاہ : یہ انسان کی تصویر کے عجائبات ہیں کہ ہاتھی۔چیتے۔شیر اس کے اشارہ پر چلتے ہیں۔پھرپہاڑ۔بجلی۔ہوا پر قابو ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۹) ۶۸۔