حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 526 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 526

جو باپ بنتے تھے۔جو تجربہ کار تھے۔ہر طرح کی تدبیریں جانتے۔ان سب کے منصوبے غلط ہو گئے۔(بدر ۲۳؍ جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ۹) ۵۶۔  : پچھلے پہر۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۹) ۵۷۔   : دلیل مَاھُمْ : متکبّر اپنی کبریائی کی حد کو کبھی نہیں پہنچتا اور کبھی کامیاب نہیں ہوتا میں نے ایسے نظارے خود دیکھے ہیں۔جوشِ تکبّر میں جن پر ظلم کیا۔جنہیں ذلیل سمجھا۔آخر انہی کے ہاتھوں بلکہ میخ والے جوتوں سے پٹوایا گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۹) ۵۸۔  : خوب یاد رکھو۔میجارٹی مذہب میں نہیں چلتی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۸؍دسمبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۹)