حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 492 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 492

: مگر اسے زیادہ تکلیف نہ دو۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۸ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) دوسری کتابوں کے قصّے اور خدا کی کتاب میں جو واقعہ گذشتہ بیان ہو۔اس میں فرق یہ ہے کہ خدا کی کتاب میں صرف قصّہ نہیں ہوتا بلکہ بتایا جاتا ہے کہ جو ایسا کرے گا وہ بھی انہی انعامات سے سرفراز ہو گا۔چنانچہ  اورَ ایسے پاک کلمات سے ان کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۷ نمبر۲ صفحہ۸۷۔۸۸ ماہ فروری ۱۹۱۳ء) ۴۶۔  اَلْاَبْصَار:۔بڑی بصیرت والے۔فلاسفر اور نبی میں یہ فرق ہوتا ہے کہ فلاسفر تو اپنی تحقیقات میں غلطیاں پاتا ہے اور دوسرے لوگوں کو منع کرتا ہے۔کہ تم اس غلطی میں نہ پڑنا۔یا ہلاک ہو جاتا ہے تو دوسرے لوگ اس سے بچتے ہیں لیکن ایک نبی کو کبھی ایسا کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۵) ۵۱۔ : کے متعلق توریت میں لکھا ہے۔جہاں سیحون۔جیحون دجلہ فرات بہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۵) ۵۳۔ : کسی تاریخ سے ثابت نہیں ہوتا کہ کسی صحابی کی عورت بدکار بنی ہو۔کسی لڑائی میں کسی دشمن کے قبضہ میں گئی ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۵) ۵۸۔ : بہت سرد پانی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۵) : آتشک والے کے حلق میں زخم اور پیپ۔ناچار ان کو کھانا پڑتا ہے۔یہ دنیا