حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 465
۶۱۔ : خدا سے دور۔ہلاک شدہ روحیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۱) ۶۳۔ : ہلاک کر دیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۱۱) ۶۶۔ : طبّ پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض بیماریاں صرف ہاتھ دیکھنے سے معلوم ہو جاتی ہیں۔بعض بیماریاں پیچھے مڑ کر چلانے سے پتہ لگ سکتا ہے۔یہ تو دنیا کا حال ہے۔آخرت میں تو سب کچھ ظاہر ہو جائے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۱۲) ۶۹۔ مَنْ نُعَمِّرْہُ: خواہ بحیثیت قومی یا بحیثیت سلطنت یا بحیثیت عظمت۔: یہ قانون تمام اشیاء عالم میں ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳،۱۰؍نومبر ۱۹۱۰ء صفحہ۲۱۲) انسان بہت بڑے بڑ ے ارادے کرتا ہے۔بچپنے سے نکل کر جب جوانی کے دن آتے ہیں اور جوں جوں اس کے اعضاء نشو و نما پا کر پھیلتے ہیں اور قویٰ مضبوط ہوتے ہیں۔اس کے ارادے بھی وسیعہوتے جاتے ہیں