حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 420 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 420

۵۹۔  یعنی مومن مردوں اور عورتوں کو بیجا اور ناحق دُکھ دینے والے بہتان اور بھاری گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں۔(نورالدّین طبع ثالث صفحہ۲۱۴) ۶۰،۶۱۔     : لٹکا دیں اپنے اوپر اپنی چادروں کو یعنی گھونگٹ کو چہرہ پر بڑھا کر رکھیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۶) : قریب تیرے نہ پھٹکنے پائیں گے۔یہ آیت کریمہ شیعوں کیلئے قَوِیْ حربہ ہے۔حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ مدینہ سے نہیں نکالے گئے۔بلکہ بعد الموت بھی نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے حجرے میں دفن کئے گئے۔گویا حیات و ممات میں آپؐ کی معیت کا شرف حاصل رہا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۶) : کسی کے متعلقین کی نسبت کوئی بَد خبر اُڑا دینے والے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۵ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء)