حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 419
: ایسے وقت میں جانا کہ کھانا ابھی پک رہا ہو۔منع ہے۔اس میں کئی خرابیاں ہیں ۱۔شدّتِ حرص ۲۔میزبان کھانا پکوائے یا تمہاری خاطر داری میں مشغول ہو۔: جب نبی ایسے وسیع دل باحوصلہ کو تکلیف ہوتی ہے۔تو دوسرے کا کیا ٹھکانہ۔امیر خسرو نے اپنے مُرشد کے ارشاد پر بہت خوب شعر پڑھا تھا ؎ نان کہ خوردی خانہ برو نہ کہ کردم بدستِ تو دخانہ گرِو ایک اور بزرگ نے مکان کا قبالا پیش کر دیا تھا کہ یہ تم لے لو۔ہم کوئی اور مکان ڈھونڈ لیں گے۔یہ سب قرآن مجید کی اطاعت تھی۔کہ یہ بزرگ لطیف طرز میں سمجھاتے جس سے بُرا بھی نہ لگے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۶) : جب نبی کی بیبیاں جو مائیں ہیں۔ان کے گھر میں بلا اجازت جانا جائز نہیں تو دوسرے گھروں میں زیادہ احتیاط چاہیئے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۵ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۵۷۔ : صلوٰۃ کے معنے حمد و ثناء۔۲۔دعا۔۳۔اعلیٰ مرتبہ کی وہ دُعا مانگنا جس سے گناہ کا تصرّف انسان پر باقی نہ رہے ۴۔رحمتِ خاصّہ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۶)