حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 410 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 410

ایک طرف مرد بیٹھے تھے۔اس وقت میں نے یہ آیت پڑھی جس میں متواتر ایک لفظ مردوں کے واسطے اور ایک لفظ عورتوں کے واسطے آتا ہے۔سب لوگ حیران ہوئے کہ قرآن شریف کیسی جامع کتاب ہے۔گویا خاص اس وقت اور موقع کے واسطے ایک خاص آیت پہلے سے قرآن شریف میں رکھ دی ہوئی تھی۔(بدر ۲۹؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۳۸۔     اور جب تُو کہنے لگا اس شخص کو جس پر اﷲ نے احسان کیا اور تُو نے احسان کیا۔رہنے دے اپنے پاس اپنی جورو۔اور ڈر اﷲ سے اور تُو چھپاتا تھااپنے دل میں ایک چیز کو جو اﷲ اس کو کھولنا چاہتا ہے اور تُو ڈرتا تھا لوگوں سے اور اﷲ سے زیادہ چاہئے ڈرنا تُجھ کو۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۱۳۰) : رہنے دے اپنے پاس اپنی جورو اور ڈر اﷲ سے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۴۹) : زید۔یہ شخص ایک لڑائی میں قید ہو کر خدیجہؓ کی بہن کے حصّہ میں آیا۔پھر نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے حضور پیش کیا گیا۔آپؐنے اسے آزاد کر دیا۔اور اپنے پاس رکھا۔آپؐ نے اس کی شادی پھوپھی زاد بہن سے کر دی۔چونکہ وہ تیز تھی۔اس لئے وہ ان (زید) کو حقارت سے دیکھتی جس کا انجام یہ ہوا کہ زید نے طلاق دیدی۔: دلداری کا ایک پہلو یہ سُوجھتا کہ میں نکاح کر لوں۔