حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 409
: حضرت عائشہؓ کو ایک جنگ بھی پیش آ گیا مگر اس میں جاہلیت الاولیٰ کی صورت نہیں۔: نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلّم کی بی بی ماریہؓ پہلے عیسائی تھیں اور صفیہؓ یہودی۔اس قسم کے تمام عقیدوں سے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت میں پاک ہوئیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۵) : جاہلوں کی طرح اکھاڑوں میں نہ نکلو۔: عورتوں کو لازم ہے کہ اپنے مال میں سے علیحدہ خود زکوٰۃ دیں۔(بدر ۲۹؍ستمبر ۱۹۰۵ء صفحہ۶) : تین دفعہ قرآن میں یہ لفظ آیا ہے۔تینوں جگہ بیبیاں ہیں۔شیعہ پر حجّت ہے جو بیبیوں کو اس میں گنتے نہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۴ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۳۶۔ : ایک دفعہ ایک نواب نے مجھے اپنے مکان پر وعظ کے واسطے کہا۔جب وعظ کے واسطے میں وہاں گیا۔تو اس نے بتلایا کہ ایک طرف بیگمات پردہ کر کے بیٹھی ہیں اور