حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 367 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 367

۱۶۔   اور اگر تیرے ماں باپ مجھ سے شرک کرنے پرتجھے مجبور کریں جس سے تو بالکل نادان ہے تو ان کا کہا مت مان اور دنیا میں ان کے ساتھ نیک سلوک سے سنگت رکھ اور میری جانب رجوع کرنے والوں کی راہ کے پیچھے چل۔پھر تم سب کا لَوٹنا میری طرف ہے۔میں تم کو تمہارے عملوں کی خبر دوں گا۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۶۳۔۶۴) ۱۷۔   اے پیارے بیٹے اگر رائی کے ایک دانے کے برابر کوئی چیز کسی چٹان کے تلے ہو یا آسمانوں میں یا زمین میں۔اﷲ اسے لے آوے گا۔یقینا اﷲ لطیف و خبیر ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۶۴) : اﷲ تعالیٰ ادنیٰ و اعلیٰ سب باتوں سے باخبر ہے۔علمِ الہٰی پر ایمان لانے سے نیکی پیدا ہوتی ہے۔جب انسان کو یہ یقین ہو کہ کوئی بڑا شخص مجھے دیکھ رہا ہے۔تو پھر وہ بدی کرنے سے رُکتا ہے۔پھر اپنے بزرگوں، افسروں حاکموں کے سامنے بدی کرنے سے اور بھی رُکتا ہے ایسا ہی جس کو یہ ایمان ہو کہ اﷲ تعالیٰ ہمارے تمام افعال۔حرکات۔سکنات کو دیکھتا ہے۔اور ہمارے دل کے خیالات اور ارادات سے بھی باخبر ہے۔وہ شخص کبھی بدی کے نزدیک نہیں جا سکتا۔(بدر۳۱؍اگست۱۹۰۵ء صفحہ۶) ۱۸۔