حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 337
مَنْ: جیسے قارون کو ذلیل کیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶) ۴۲۔ : حمایتی۔مددگار : گھر اس لئے ہوتا ہے کہ پردہ ہو۔گرمی۔سردی۔بارش۔جھکّڑ سے بچاؤ ہو۔آرام کیلئے مکڑی کا جالا۔ان ضرورتوں میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کرتا۔بد مذہب لوگوں کا بھی یہی حال ہے۔ایک بات پر ٹھہرتے نہیں۔ایک دہریہ نے مجھے کہا۔کہ انسان گُن۔کرم۔سبھاؤ دریافت کرلے تو پھر وہ کھُلا دہریّہ ہو سکتا ہے میں نے اسے پوچھا کہ فلاں چیز کا گُن کرم سبھاؤ کیا ہے۔اُس نے جھٹ گن دئے۔میں نے تھوڑی دیر بعد پوچھا۔ہاں جی۔آپ نے کیا فرمایا تھا۔پھر جو بتایا تو کچھ اور ہی بَک دیا۔تھوڑی دیر بعد پھر ایک رنگ میں پوچھا تو کچھ اَور ہی کہہ دیا۔مَیں ساتھ ساتھ لکھتا گیا۔جب اس نے معلوم کیا کہ یہ میری کمزوری کو تاڑ گیا۔تو بہت ہی نادم ہوا۔ایک اور شخص آیا۔اس نے بڑے دعوے سے کہا۔میں بحث کرنا چاہتا ہوں۔تین گھنٹے وقت لوں گا۔میں نے کہا کہ بہت اچھا۔اس نے کہا کہ مسئلہ تناسخ پر بحث ہو گی۔میں نے جیب سے دو روپے ملکہ کے بُت کے نکالے اور کہا کہ ایک کو اٹھالو۔تو وہ خاموش رہ گیا۔اور پھر نہ بولا۔اسکی وجہ یہ تھی۔کہ اگر وہ کہتا کہ میں نہیں اٹھا سکتا تو یہ جھوٹ تھا۔اور اگر ایک اٹھاتا تو پھر اس پر سوال ہوتا کہ دوسرے کو کیوں نہ اٹھایا۔جواب دینا پڑتا۔میرا اختیار! پس کسی کو امیر۔کسی کو غریب یا کسی کو بینا کسی کو نابینا بنانے کا بھی یہی جواب تھا کہ خدا کا اختیار تناسخ والے تو اس کو تناسخ کا ثبوت قرار دیتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۶)