حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 313 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 313

:نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کو بھی نکلنا پڑا۔حضرت داؤد اور ابراہیمؑ سے بھی یہی معاملہ ہوا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۲) ۲۳۔  : نزدیک ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۲) ۲۵۔  : اس دعا میں اس خیر کی نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے تصریح کر دی ہے آپؐ نے فرمایا۔جب کسی گاؤں میں داخل ہونا ہو تو یہ دعا پڑھو۔اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ مَا اَظْلَلْنَ وَ رَبَّ الْاَرْضِیْنَ السَّبْعِ وَ مَا اَقْلَلْنَ وَ رَبَّ الشَّیْـٰطِنِ وَ مَا اَظْلَلْنَ وَ رَبَّ الرِّیَاحِ وَ مَا ذَرَیْنَ فَاِنَّانَسْئَالُکَ خَیْرَھٰذِہِ الْقَرْیَۃِ وَخَیْرَ اَھْلِھَا وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَ شَرِّاَھْلِھَا وَ شَرِّمَا فِیْھَا۔اَللّٰھُمَّ بارِکْ لَنَا فِیْھَا (ثلٰـثًا) اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاھَا وَ حُبِّبْنَا اِلٰیٓ اَھْلِھَا وَ حَبِّبْ صَالِحِیْ اَھْلِھَا اِلَیْنَا۔اس دعا کو میں نے خوب آزمایا۔میں ہمیشہ اس کے ذریعے لوگوں کی نظروں میں محبوب بنا ہوں اور خود شریر النفسوں کے شرسے محفوظ رہا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۲، ۱۹۳) ۲۷۔  : باوجود اجنبی ہونے کے ان چرواہوں کی پرواہ نہ کر کے پانی پلا دیا۔: ہم جوان لڑکیاں تھیں۔مگر بہت ہی پاک رہا۔اور پھر