حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 302 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 302

: صحابہؓ نے اس کے متعلق فرمایا۔اِذَا تُرِک الْاَمْرُبِا لْمَعْرُوْفِ وَ اِذَا لَمْ یَعْرِفُوْا مَعْرُوْفًا وَ لَمْ یُنْکِرُوْا مُنْکَرًاجب خود نیکی نہ کریں اور نہ دوسرے کو نیکی کی ترغیب دیں۔اور جب ایسا وقت آ جاوے کہ نہ خود بدی چھوڑیں۔نہ دوسرے کو روکیں تو اس وقت عذاب آ جاتا ہے۔: پس ایسی قوم کے لئے زمین سے کیڑا پیدا کرتے ہیں ( یہ کیڑا میرے یقین میں طاعون کا ہے) اس کی نسبت لکھا ہے۔وہ جنّ ہے وہ چَوبھ لگاتا ہے۔وہ عورت کی شکل ہے وہ ہاتھی شیر کی طرز کا ہے۔اس پر لوگ ہنسی اڑاتے ہیں۔حالانکہ یہ سیدھی بات ہے۔آفات کا نظارہ جب قبل از وقت لوگوں کو دکھاتا ہے تو بعضوں کو وہ نظارہ ہاتھی کی شکل میں۔بعض کو بد شکل عورت کی شکل میں دکھاتا ہے۔پس یہ تمام اس بلاء کے روحانی نظارے ہیں۔میں نے خود خواب میں طاعون کو ایک وقت میں ہاتھی اور آدمی کی شکل میں دیکھا۔: زخمی کرتا ہے ان کو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۱) ۸۴۔  : خود جرم کا احساس ایک سزا ہے پھر حاکم کو پتہ لگ جانا اس سے بڑھ کر پھر مجرموں کی ٹولی میں بٹھایا جانا اس سے بڑھ کر سزا ہے۔: بند کئے گئے۔سارے کے سارے۔اوّل سے آخر تک یہی معنے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۱) ۸۵۔  : اکثر صداقت کا انکار اسی وجہ سے ہوتا ہے۔اَلْاِنْسَانُ عَدُ وٌّ لِمَاجَھِلَ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۱)