حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 220
کہ وہ آجکل تجارت کرتے ہیں۔عنقریب خلفاء راشدین میں سے ہوں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۲) ۴۱۔ : ایسے لوگوں کا ذکر ہے جو جماعت میں داخل ہیں۔مگر دراصل نہیں ہوئے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۹) ۴۲۔ : اس کی فرماں برداری میں لگے ہوئے ہیں۔: اس میں پیشگوئی ہے کہ دنیا دیکھ لے گی۔پرند ان کفّار کی لاشیں نوچ نوچ کر کھائیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۲) ۴۳۔ : خدا کی طرف انسان نے پہنچنا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ