حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 175 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 175

سمائِ دنیا کے ذریعے اس کا اثر عناصر پر پڑتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۹) ۱۹۔  : یہ عام نظارۂ قدرت ہے کہ بادل برستا ہے پانی ٹھہرتا ہے۔وہی پانی پھر آسمان پر چڑھ جاتا ہے۔اسی طرح وحی و علوم کا حال ہے۔ایک وقت دنیا پر رائج ہوتے ہیں۔دوسرے وقت اٹھائے جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۹) ۲۱۔  : دونوں قرا ء تیں۔سِیْنَائَ بھی اور سَیْنَائَ بھی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۹) ۲۲۔  : اسی طرح روحانی تعلیم دنیا کے مختلف مذاہب میں ہے۔مگر قرآن کی وحی کے ذریعے وہ دودھ کی مانند الگ نکل آئی اور یہ کام دنیا کی کوئی طاقت نہیں کر سکتی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۹) ۲۴ تا ۲۶۔