حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 174 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 174

۱۵۔  : بہت ہی بابرکت ( بتدریج ترقی دینے والا ) ہے۔: خلق کے معنے اندازہ ؎ وَلَاَنْتَ تَفْعَلُ مَا خَلَقْتَ وَ بَعْضُ الْقَوْمَ یَخْلُقُ ثُمَّ لَا یَفْعَلْ۔تو جو اندازہ کرتا ہے اس کے مطابق عمل در آمد کرتا ہے۔بعض لوگ اندازہ کرتے ہیں۔مگر پھر اس کے مطابق کم ہی کام کرتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۹) ۱۶،۱۷۔ :  سے یہ وہم ہوتا تھا کہ یہاں خاتمہ ہو گیا۔اس کا ازالہ فرمایا۔قیامت کے پانچ معنے آئے ہیں۔۱۔قرن (صدی) کا گزر جانا چنانچہ رسول اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایا۔میری امّت کیا پانچ سو برس بھی نہ رہے گی۔اس میں پیشگوئی ہے۔۲۔مَنْ مَاتَ فَقَدْ قَامَتْ قِیَامَتُہٗ شیخ ابن عربی فتوحاتِ مکیّہ میں لکھتے ہیں۔قیامت قیام سے نکلی ہے۔گویا انسان جب دنیا سے اٹھ کھڑا ہو تو قیامت ہو گی۔جس طرح دینی تکمیل چھ باتوں میں فرمائی ۱۔خشوع فی الصلوٰۃ ۲۔اعراض عن اللّغو۔۳۔فعل للّزکوٰۃ ۴۔حفاظتِ فُروج ۵۔رعایت عہد و امانت ۶۔حفاظت صلوٰۃ۔ویسے ہی انسان کی ظاہری جسم کی بناوٹ ہے۔اس کے بعد بتایا۔نطفہ۔علقہ۔مُضْغَہ۔ہڈی۔ہڈیوں پر گوشت چڑھانا۔رُوح کا نفخ۔آسمان میں بھی سات درجے ہیں۔ایک امر کی عرش سے تحریک ہوتی ہے اور پھر آہستہ آہستہ