حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 133 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 133

۸۱۔ : ہمارے نبی کریمؐ نے زرہ بنائی۔وہ اسلام ہے اور پھر میرے ہاتھ میں ہے۔وہ قرآن ہے۔کوئی کتاب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔کوئی شخص اس کتاب کے فہم والے کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔مجھ سے خدا نے وعدہ کیا ہے کہ میں تمہیں دشمن کے مقابل پر اس کے معنے سمجھاؤں گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۲) ۸۲۔ : ہوا کے جہاز ان کے ماتحت چلتے۔: آپ کے حکم سے گویا چلتے۔: خلیج فارس کے جہاز ہندوستان کی چیزیں شام تک لے جاتے۔یورپ اور افریقہ کے اسباب بحیرہ روم کے ذریعے پہنچتے۔حبش۔شمالی لینڈ۔یمن اور جزائر کی چیزیں بحیرہ قلزم کے ذریعہ پہنچتی تھیں غرض تین طرف سے بحری سفر ہوتا ۱۔خلیج فارس ۲۔بحیرہ روم ۳۔بحیرہ قلزم۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۲) ۸۳۔ : شَطَنُ البِئْر۔یہ کنواں بڑا گہرا ہے۔گہرے کنوئیں کو شَطَنْ کہتے ہیں۔شاید تم نے نظارے نہیں دیکھے۔جو غوطے لگاتے ہیں۔سیپیاں لاتے ہیں۔دو رسّے ہوتے ہیں۔دیر تک اس کے نیچے رہتے ہیں۔صبح سے لے کر نصف النھار تک غوطہ لگا سکتے ہیں۔انہی کو شیاطین