حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 118
: دِل رُبا باتیں کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۷۱) ۵،۶۔ : یہ اس بات کا جواب دیا ہے۔کہ تم پر فردِ جرم لگ چکا۔سزا ملے گی۔: جب انبیاء کے اخلاق کو اعلیٰ درجہ پر دیکھتے ہیں تو پھر ان میں سے بعض نہیں کہتے۔وہ کہہ دیتے ہیں۔پریشان خوابیں آتی ہیں۔یہ اس لئے کہ انبیاء اسی قدر بتاتے ہیں۔جس قدر ان پر کھُلے۔اس پر پیشگوئی کی مشکلات کو نہ سمجھتے ہوئے معترض ہوتے ہیں۔: یہ کہنے والے ان پہلوں سے ایک قدم بڑھے ہوتے ہیں۔: کلام مؤثّر لاتا ہے۔شاعر ہے۔یہ ان سے بڑھے ہوئے ہیں۔: یعنی بالکل ہلاک ہو جاویں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۷۱) سید احمد خان وغیرہ نے دھوکہ کھا کر معجزات سے انکار کر دیا۔میں نے ایسے مقامات سے جہاں سے استدلال کیا جاتا ہے کہ آپ نے نشان نہیں دکھایا۔نشان بتائے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۷۲) ۸،۹۔ : کامفصّل جواب دیتا ہے۔