حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 9 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 9

قرآن کریم میں یوم ہزار سال کا نام بھی آیا ہے۔اور تاریخ شہادت دیتی ہے۔: ایک مجمع بناؤ۔کمپنی قائم کرو۔روپیہ روانہ کرو اور ایک کو افسر بناؤ۔: ہمارے ملک میں غلّہ کی کمی ہے۔یہا ںسے روپے لے جاؤ اور وہاں سے غلّہ لے آؤ۔: نرمی سے کام کرو۔ َّ: اپنا بھید کسی کو نہ دو۔اور دوسرے کا بھید لو۔مدارات سے کام کرو اور دوسروں کے حالات سے مفصّل اطلاع حاصل کرتے رہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۶) ۲۲۔    اَعْثَرْنَا عَلَیْھِمْ: دوسرے لوگوں کو ان کے حالات سے آگاہ کیا اور غیر قومیں ان کے ہاں بھی جانے لگیں۔ابتدائی اصحاب سے بھی ارد گرد کے لوگ آگاہ ہوئے اور ان کے مطیع ہوئے۔یَتَنَازَعُوْنَ: ابتدائی لوگوں نے ان کے متعلق جھگڑا کیا اور آخر ان کی یادگار بنائی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۰؍ مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ۱۵۶) اِذْ یَتَنَازَعُوْنَ بَیْنَھُمْ: یہ پیشگوئی ہے۔اپنے وقت پر ظاہر ہو گی۔( تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۴ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۲۳۔