حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 111
یہ ہے کہ مومن کی نسبت۔اولیاء کی نسبت۔انبیاء کی نسبت۔محسنون مقرّبون کی نسبت جرم کا لفظ کبھی نہیں آتا۔اسی طرح جناحؔ کا لفظ بھی نہیں آتا۔ِ: لینے لگے۔غَوٰی: فَسَدَ عَلَیْہِ عَیْشُہٗ: زندگی میں آپ کو تکلیف پہنچی ( دیکھو لسان العرب) بڑے بڑے مشکلات میں پھنسے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۰) ۱۲۴۔ : پھر جو چلا میری بتائی راہ پر۔نہ بہکے گا اور نہ تکلیف میں پڑے گا۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۱۶۶) ۱۲۵۔ : مخالفینِ رسول رفتہ رفتہ تنگ دست ہو جاتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۰) ایک عیسائی کا اعتراض: ’’ جو قرآن سے مُنہ پھیرے۔اس کی معیشت تنگ ہو گی۔یہ باطل ہے۔کروڑوں قرآن کو نہیں مانتے اور ان کی معیشت تنگ نہیں اور متبعانِ قرآن تنگ ہیں اور لڑائیوں میں دُکھی ہوئے کے جواب میں فرمایا:۔بھلا کتبِ مقدّسہ میں نہیں لکھا۔ہاں شریر کا چراغ بجھایا جائے گا ایوب ۱۸ باب ۵۔تنگ حالی اس کے پاس مستعدرہے گی۔۱۸ باب ۱۲۔ایوب وہ ویران شہروں میں بسے گا ۱۵ باب ۲۸۔ایوب پر جانتے ہو۔بہت شریر خوش ہیں۔نہیں بات یہ ہے۔شریروں کی خوشی کرنی تھوڑے دن کی ہے