حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 72 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 72

سُوْرَۃُ الْمَآئِدَۃِ مَدَنِیَّۃٌ  ۲۔   سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران ہر دو میں جہاد کا ذکر ہے ہاں پہلی میں زیادہ تر یہود مخاطب ہیں اور دوسری میں نصارٰی۔پھر سورۃ نساء اور اس سورۃ مائدہ میں اندرونی نظام کا ذکر ہے۔کیونکہ گھر بیٹھے بیٹھے بھی بڑے بڑے کام کرنے پڑتے ہیں اور بہت سی مشکلات پیش آتی ہیں۔دونوں سورتوں میں تمدّن و معاشرت کا ذکر ضروری تھا۔چونکہ بآرام بیٹھے بیٹھے مباحثات بھی چھڑ جاتے ہیں۔اس لئے نساءؔ میں یہود کے ساتھ اور مائدہؔ میں نصرانیوں کے ساتھ مباحثہ کا طریق سکھایا ہے۔تم لوگوں ( احمدیوں ) کو اپنے فرضِ منصبی کا خیال رکھنا چاہیئے۔کیونکہ دونوں قوموں سے تمہیں بھی مقابلہ ہے۔تم میں سے بعض سپاہی تو ہیں جو قلم کا ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔مگر بہت وہ ہیں جو آرام سے بیٹھے ہیں۔ان کو چاہیئے کہ وہ مناظرہ کا طرز سیکھیں۔پہلی سورۃ میں بیبیوں کے تعلّقات کا بھی ذکر ہے۔میں نے کسی کتاب میں جو خدا کی طرف منسوب کی گئی ہو اس شرح و بسط کے ساتھ معاشرت کا ذکر نہیں دیکھا۔تھوڑا ذکر تورات میں ہے۔مگر انجیل۔پھر وید اس سے بالکل خالی ہیں۔دیانند کی ستیارتھ پرکاش دیکھی مگر جب بیبیوں کے تعلقات کا ذکر آیا تو منوؔ وغیرہ کے حوالے دیئے۔اگر ویدؔ پر ہاتھ پڑتا تو وہ کبھی ایسا نہ کرتا۔مجھے تعجّب ہے کہ انجیل میں تمدّن کا کوئی ذکر نہیں بیبیوں کی معاشرت کے متعلق کوئی مسئلہ نہیں مگر