حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 58 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 58

۱۱۵۔   :امن کی زندگی۔عمدہ معاشرت و تمدّن کیلئے یہ ضروری نصیحت ہے۔مخفی کمیٹیاں کرنے والے بجائے اصلاح بین النّاس کے تفریق بین النّاس کرتے ہیں جب کوئی شخص قرآن و حدیث کا علم نہیں رکھتا تو اُسے یہ حق کہاں پہنچتا ہے کہ وہ کہے کہ مَیں حق کی حمایت کرتا ہوں۔پس تم کسی خفیہ مشورہ میں سوائے اہل الرّائے عالمانِ قرآن کے شامل نہ ہو اور یہ لوگ بھی مشورہ کریں تو نیک، چندہ دینے۔کسی نیکی اور اصلاح کے متعلق مشورہ کریں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) ۱۱۶۔  : دیکھو سُنّی شیعہ پنج ارکانِ اسلام میں اصولی طور پر متفّق ہیں۔پھر آپس میں ایسے کھِچے رہتے ہیں کہ کیا مجال ایک دوسرے کی مسجد میں چلا جاوے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی) ۱۱۷۔