حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 573 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 573

احکام دئے۔بعض کہتے ہیں کہ نو نشان تھے۔دونوں قسم کے نشان بیان کرتا ہوں ۱۔عصا ۲۔یدِبیضا ۳۔لوفان ۴۔ٹڈّی دل ۵۔چچڑیاں ۶۔مینڈکیاں ۷۔خون کا مرض ۸۔قحط پڑا ۹۔پلوٹھے مر گئے احکام یہ ہیں ۱۔شرک نہ کرو ۲۔چوری نہ کر ۳۔زنا نہ کر ۴۔بے وجہ قتل نہ کر ۵۔کسی نیک عورت کو تہمت مت دو ۶۔جنگ میں مت بھگو ۷۔مَثْبُوْرًا ۸۔محبوس ۹۔ملعون۔چونکہ حضرت موسٰیؑ کو نرمی سے کلام کرنے کا ارشاد تھا۔اس لئے بھی شاید فرعون کو محبوس کیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍مارچ ۱۹۱۰ء) اﷲ تعالیٰ نے ہماری طرف بھی ایک موسٰی ( حضرت سیّدنا محمد علیہ الصلوٰۃ والسلام) تِسْعَ اٰیٰتٍکے ساتھ بھیجا۔پس جو ان کے خلاف کرتا ہے وہ بھی فرعون کی طرح مبثور یعنی رسومات اور عادات کی پابندی چھوڑ دو۔حرص میں نہ بڑھو۔غفلت نہ کرو۔علم حاصل کرو تو اس پر عمل بھی کرو۔اپنی جانوں پر رحم کرو۔آئندہ آنے والی قومیں تمہارا نمونہ پکڑیں گی۔پس تمہارا فرض نازک ہے۔(بدر ۱۷؍اگست ۱۹۰۲ء صفحہ۳) ۱۰۵۔  : سب کو ایک جگہ اکٹھا کر لیں گے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍مارچ ۱۹۱۰ء) ۱۰۶۔  : یعنی جس طرح فرعونیوں کا معاملہ تھا۔اسی طرح اے نبیؐ آپ کا اور آپکے دشمنوں کا ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍مارچ ۱۹۱۰ء)