حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 558
: میرا اعتقاد ہے کہ روحانی بیماریوں کے علاوہ ظاہری بیماریوں کی بھی شفاء کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳؍مارچ ۱۹۱۰ء) اور ہم قرآن سے مومنوں کیلئے شفاء اور رحمت اُتارتے ہیں اور ظالموں کو اس سے گھاٹا نصیب ہوتا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۱۲) ۸۴۔ اور جب ہم انسان پر فضل کرتے ہیں منہ پھیر لیتا ہے اور اسی (مال) کی طرف ہو جاتا ہے۔اور جب اُسکو دُکھ پہنچتا ہے۔ناامید ہو جاتا ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۱۲) ۸۵۔ کہہ دے ہر ایک اپنی طرز پر عمل کرتا ہے۔تمہارا رب خوب جانتا ہے۔اس کو جو سیدھی راہ پر ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۱۱۲) : یہ آیت بہت مشکل ہے۔مَیں نے اس کے سمجھنے میں بڑی محنت کی ہے۔بہر حال کے معنے ہیں’’ اپنے طریقے پر ‘‘ ہر شخص اپنے نزدیک کوئی بات سوچ لیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ مَیں نے ایک نیک کام کیا یا نیک کام کا ارادہ کیا۔اب اس نے جو اپنے طریق یا خیال یا ارادہ پر کام کیا ہو۔تم اُسے اپنے رب کے سامنے پیش کرو۔یعنی خدا کے کلام کے آگے مہر صداقت لگانے کیلئے پیش کرو۔کیونکہ وہ اور ہے۔اور پھر اس پر رائے زنی کرو کہ نیک ہے یا بَد۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳؍مارچ ۱۹۱۰ء) ۸۶،۸۷۔