حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 557
ابھی باقی ہو کہ دوسرا آجائے۔اہل اﷲ تو آٹھ بار نماز پڑھتے ہیں۔نماز صبح۱ پھر اشراق۲ پھر ضحی۳ پھر ظہر ۴ کی نماز پھر عصر ۵۔پھرمغرب ۶ پھر عشاء ۷۔پھر تہجد ۸۔: ہجود کے معنے سونے کے ہیں۔… تہجد کے معنی ہیں۔نیند کو ہٹا کر کھڑا ہونا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳؍مارچ ۱۹۱۰ء) ۸۱۔ : عربی بولی میں ہر عمدہ چیز کو صدق کہتے ہیں۔حتٰی کہ عمدہ تلوار کو بھی اَخُ صِدْقٍ بولتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳؍مارچ ۱۹۱۰ء) ۸۲۔ : یعنی عبادت اور ان دعاؤں کے بعد نصرتِ الہٰی آئے گی۔اور بُطلان دُور ہو جائے گا اور تُو کہے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۳؍مارچ ۱۹۱۰ء) تُو کہہ کہ آیا سچ اور نکل بھاگا جھُوٹ۔بے شک جھوٹ ہے نکل بھاگنے والا۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۷۵) اور کہہ دے حق آ گیا اور باطل بھاگ گیا۔یقینًا باطل دُور ہونے والا ہی تو ہے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۱۱۲) ۸۳۔