حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 49 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 49

 : جو کچھ سمجھایا جاتا ہے۔ضائع نہیں جائے گا۔تم سب جمع ہو گے۔وہاں بدلہ مِلے گا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) اﷲ۔اسکے سوا کوئی معبود نہیں۔ضرور ضرور وہ تم سب کو قیامت کے دن میں جمع کریگا۔اور اﷲ سے بڑھ کر کس کی بات سچی ہو سکتی ہے۔یہ بات انسان کی فطرت میں ہے کہ دوسروں کے سامنے ذلیل ہونا پسند نہیں کرتا۔چاہتا ہے کہ گھر میں۔شہر میں۔ملک میں جہاں ہو۔ہر جگہ اس کی عزّت ہو اور کسی قسم کی ذلّت اُسے نہ پہنچے۔اس کے اس فطری تقاضا کو پیش کر کے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے دن تم سب کو ہم جمع کریں گے… قیامت تک کی ساری کی ساری مخلوق موجود ہو گی اور پھر جس حال میںتم اپنے محلہ اور گھر والوں کے سامنے کسی قسم کی ذلّت پسند نہیں کر سکتے تو اس قدر مخلوق کے سامنے کس قدر ذلّت ہو سکتی ہے اس بے عزّتی سے اپنے آپ کو بچاؤ۔(البدرؔ ۱۹؍جون ۱۹۰۳ء صفحہ۱۷۳) ۸۹۔   دُنیا میں تین قسم کے آدمی ہیں۔۱۔جنہیں مکالمہ الہٰیہ کا شرف حاصل ہے ۲۔جو اِن لوگوں کی باتیں خوب سمجھتے ہیں۔۳۔لَا یَعْقَلْ : اﷲ تعالیٰ ماموروں کے سامنے ادب سکھلاتا ہے کہ یہ ہر ایک کا کام نہیں کہ رائے زنی کرتے پھرتے ہو۔نفاق کے اسباب کئی ہیں۔ایک سبب بتایا ہے اَ(التوبہ:۷۷)۔اِذَا حَدَّثَ کَذَبَ وَاِذَا وَعَدَ اَخْلَفَ وَ اِذَا خَاصَمَ فَجَدَ وَاِذَا عَاھَدَ غَدَرَ وَاِذَا اؤْتُمِنَ خَان۔تو جھُوٹ۔وعدہ خلاف۔لڑائی کے وقت گند تولنے والا۔عہد شکن۔امانت میں خیانت کرنے والا۔ایک شخص کو مَیں نے گالیوں سے منع کیا اس نے دوچار گالیاں دیکر کہا کہ مَیں کس ایسے… کو گالیاں دیتا ہوں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) : اور اﷲ نے ان کو الٹ دیا ان کے کاموں