حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 48
۸۶۔ جہاں تمدّن و معاشرت ہو حکّام و رعایا بھی ہوتی ہے۔وہاں سفارشیں بھی لوگ بہم پہنچاتے ہیں۔ان کے متعلق ہدایت فرمائی کہ وہ سفارش کرو جو نیکی و بھلائی کے متعلق ہو۔جس کا نتیجہ نیک ہو۔جو کسی مظلوم کی مدد ہو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) ۸۷۔ جب تم کو کوئی دُعا دے تو تم اس کے جواب میں اس سے بہتر دُعا دو یا کم از کم اتنی ہی دو۔اﷲ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے۔(البدرؔ ۱۹؍جون ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۷۳) : جب تم اچھا سلوک کئے جاؤ تو تم اس سے بہتر سلوک اس کے ساتھ کرو۔: مگر حساب کھولنے کی ضرورت نہیں۔حساب رکھنے والا خدا ہی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۹؍ جولائی ۱۹۰۹ء) : اور جب تمہیں سلام کیا جاوے تو اس سے بہترسلام کہو۔(نور الدّین ایڈیشن سوم صفحہ ۱۶) ۸۸۔