حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 489 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 489

۵۔عام مومنوں کو بھی وحی ہوتی ہے۔جیسا کہ فرمایا اِذْ اَوْحَیْتُ اِلَی الْحَوَّارِیّٖنَ اور جبکہ ہم نے حضرت عیٰسیؑ کے مخلصوں کو وحی کی۔یہ سب وحیاں ہیں مگر حضرت رسولِ کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو جو وحی ہوئی وہ بہت اعلیٰ شان رکھتی ہے۔اس سے مراد یہ وحیاں نہیں ہیں بلکہ اس کی شان بہت بلند ہے۔(بدر ۳؍ جولائی ۱۹۱۳) ۷۰۔   : عربوں نے چار سو قسم شہد کی معلوم کی ہے۔کیونکہ اس کے لئے زبان عربی میں چار سو مختلف نام ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء) ۷۲۔   اس رکوع میں دو عجیب باتیں ہیں۔۱۔ہمیں کیسا ہونا چاہیئے اور ہمیں کیا کرنا چاہیئے۔دوسری بات یہ بتائی کہ یہ مُشرک ادنیٰ عقل سے بھی کام نہیں لیتے۔: اس میں سمجھایا کہ جیسے تم اپنے غلاموں کو تمام رزق نہیں بخش دیتے اسی طرح گو خدا کے حضور انبیاء بھی ہیں۔ملائک بھی ہیں۔مگر خدا تعالیٰ اپنی خدائی کسی کے سپرد نہیں کرتا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۰؍فروری۱۹۱۰ء)