حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 481
: دنیا کے سُکھ سے اجرِ آخرت پر دلیل قائم کی۔جب ایک بات حاصل ہو گئی تو بدلیل اربعہ متناسبہ دوسری ضرور حاصل ہو گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۴۳۔ : نیکیوں پر قائم رہنا اور بدیوں سے رُکنا۔صبر ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۴۴۔ : بمعنی غیر ہے۔: قرآن شریف میں دوسرے مقام پر ہے۔(حجر:۱۰) اور فرمایا (رحٰمٰ سجدہ:۴۲) جس سے معلوم ہوا ذکر سے مراد قرآن مجید ہے۔اَنْزَلْنَا اِلَیْکَ الذِّکْرَ (النعل:۴۵)میں بھی اس کی تشریح فرمائی۔اہل الذکر سے اہلِ اسلام مراد ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳؍فروری۱۹۱۰ء) ۴۶۔ : رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کو قید کر دیں۔قتل کر دیں یا جلاوطن کر دیں کفّار مشرکین یہ تدبیریں کر رہے تھے۔: اس ملک میں ہم تمہیں ذلیل کر دیں۔ایک شعر یاد آ گیا حماسہ میں ابوثمامہ کا شعر ہے ؎ وَ اِنْ اَبَیْتُمْ فَانَّا مَعْشَرٌ اُنُفٌ لَا نَطْعَمُ الْخَسْفَ اِنَّ السَّمَّ مَشْرُوْب