حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 451 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 451

(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۵۔ : اﷲ تعالیٰ تبدیلی مذہب سے نہیں پکڑتا۔بلکہ نقصِ امن اور شوخی و شرارت پر اس دنیا میں مؤاخذہ فرماتا ہے۔: اس دنیامیں بھی اس کا نظارہ ہمارے سامنے ہے کہ زناء ایک حد تک کر کے بعد اس کے سوزاک یا آتشک ہوتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۳؍جنوری۱۹۱۰ء) ۷۔ : راست بازوں کو آج تک ایسا کہا جاتا ہے۔اﷲ تعالیٰ نے سورۃ القلم میں ایک بات فرمائی ہے کہ جو کچھ لکھا گیا ہے۔ان کے خلاصے در خلاصے اور علوم کو جمع کرو تو رسول اﷲ مجنون ثابت نہ ہوں گے۔بلکہ اعقل الناسؔ۔سورۃ القلم میں فرمایا۔۔اِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ (القلم:۴) سات موقعہ پر انسان کے خُلق کا جلوہ ہوتا ہے۔۱۔ایک مثلاً انسان گھوڑے یا ہاتھی پر جاتا ہے اسے دیکھ کر کئی لوگ حسد کرتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ اس کا دادا ایسا تھا یا پڑدادا ایسا۔اخلاقِ فاضلہ ہوں تو یہ فضول کارروائی نہ کریں۔۲۔پس ایک بہشت تو وہ ہوا جب ایسی ایسی جلن نہ لگیں۔دوسرا بہشت بیوی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔۳۔اسی طرح بچوں اور نوکروں کے ساتھ اچھا تعلّق بھی ہے تو یہ تیسرا بہشت اس دنیا کا ہے پھیر۔۴۔اپنی قوم کے ساتھ معاملات میں عمدہ اخلاق رکھتا ہے تو یہ چوتھا بہشت ہے۔۵۔پھر قوم کی دو قسمیں ہیں۔اپنے ہم مذہب۔ان سے تعلقات محبّت والے ہوں تو یہ پانچواں بہشت ہے۔۶۔ایک بادشاہ سے تعلقات ہیں۔۷۔ایک خدا ہے۔حضرت نبی کریمؐ کو فرمایا تُو بڑے اعلیٰ خلق پر ہے۔رسول کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کے خلق اپنی ذات میں بے نظیر تھے۔بیویوں کے ساتھ تعلق اس سے بڑھ کر۔قوم کے ساتھ ایسا