حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 424 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 424

۳۵۔  : کفّار مکّہ نے صلح حدیبیہ میں ایسی شرائط کی تھیں جن میں انکی عزّت ہی عزّت تھی۔مگر خدا نے وہی شرائط ذلّت کا موجب بنا دیں۔غرض ہر ایک بدعمل۔ہر ایک متکبّر اور ہر ایک جھوٹا اسی دنیا میں ذلیل اور بے اعتبار بنتا ہے۔بد معاملہ کرتا ہے اولاد کے لئے مال چھوڑنے کیلئے۔مگر وہ اولاد بھی نہیں رہتی۔ابوجہل کو اپنے معزّز و مکرم ہونے پر گھمنڈ تھا۔خدا نے اسے دو کا شتکار لڑکوں کے ہاتھ سے مروایا۔: اس میں اشارہ ہے کہ تب کیا بچائیں گے ان کو اپنی بھی خبر نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) ۳۶۔   : اَیْ صِفْۃُ الْجَنَّۃِ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء) ۳۷۔   : اپنی کتاب کا فہم بخشا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۶؍جنوری۱۹۱۰ء)