حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 371
: تورات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت لوطؑ کی سات بیٹیاں تھیں۔پانچ اسی گاؤں میں بیاہی ہوئی تھیں۔تو حضرت لوطؐ نے ان کو شرم دلائی کہ دیکھو سب لڑکیاں تمہارے ہی گھورں میں ہیں۔پس کیا میں تمہارے بُرے میں ہوں کہ اجنبی لوگوں کو بطور جاسوس داخل کروں۔: یہ لڑکیاں میں نے تمہارے تقوٰی کیلئے پیش کی ہیں۔ان کا معاملہ سوچو کہ جب یہ تمہیں دیدیں تو میں گاؤں کے برخلاف کوئی منصوبہ کیوں کرنے لگا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۸۰۔ : بیٹیاں ضمانت میں نہیں رکھی جاتیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۵۹) ۸۱۔ : حضرت لوطؑ نے پہلے قوّت کا ذکر کیا مگر پھر انبیاء کے طریق پر اﷲ کی طرف جھک گئے۔اور کہا کہ نہیں بلکہ میں اﷲ کی پناہ لوں گا۔ سے مراد یقیناً اﷲ ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) ۸۳۔ : جو عالی تھے ان کو سافل کر دیا۔بڑوں کو چھوٹا اور چھوٹوں کو بڑا بنایا خدا کے عجائباتِ قدرت کے نمونے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۹ء) حضرت لوطؑ کے نہایت صحت بخش اور نجات دِہ نصائح پرکان نہ رکھنے والے۔وضع الہٰی کے دشمن فطرت کی مخالفت میں قوٰی کو برباد کرنے والے خود ہی کدھر گئے۔ان کی بستی کی یہی خبر ہے ۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۷)