حقائق الفرقان (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 358 of 607

حقائق الفرقان (جلد ۲) — Page 358

ہر حق کے سامنے ایک جھوٹ ہوتا ہے۔اور جھوٹ کے مقابل سچ۔یہاں میوَ مَنْ اَظْلَمُ ں جھُوٹے مفتری کا نشان اور اس کا انجام بتایا ہے۔: موسٰیؐ اور فرعون دونوں مر چکے ہیں۔مگر موسٰی پر لوگ علیہ الصلوٰۃ والسلام پڑھتے ہیں اور فرعون پر کوئی رحمت بھیجنے والا نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۶؍دسمبر ۱۹۰۹ ء ) دیکھ اﷲ کی لعنت ظالموں پر ہے۔(نورالدّین صفحہ۱۲ دیباچہ) ۲۰۔ : بے دین (ٹیڑھے) رہ کر چاہتے ہیں اﷲ کی راہ کو۔مسلمان بھی اب اس مرض میں گرفتار ہیں۔: ان تمام خرابیوں کی جَڑ ایک ہی بات ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے۔کہ ایک وقت آتا ہے جب ہم کو جواب دہی کرنی پڑے گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۶؍دسمبر ۱۹۰۹ ء ) ۲۴۔  : ؓ کے لئے ایک جنّت تو رسول اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی صحبت تھی۔کہ وہ معاصی اور ان کے بد نتائج سے بچ کر نیکیوں سے لُطف اٹھاتے تھے۔ایک شرابی ہی کو لو۔شراب پی۔متوالے ہوئے۔بد رو میں گرے۔پاس جو نقدی تھی وہ گئی۔ایک بہشت اﷲ پر بھروسہ اور ایمان کا ہے۔جو مصائب میں بھی آرام بخشتا ہے۔پھر صحابہؓ کے لئے مدینہ منّورہ ایک